Khawab Main Mun Dekhna

Khawab Main Mun Dekhna

خواب میں منہ دیکھنا

Khawab Main Mun Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Mun Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Mun Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے کوہر اور کلام پر دلیل ہے ۔ نیک ہو یا بد ہو ، جو کھ منہ میں ہو ، اگر دنیاوی ہے اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہوئے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے ۔
اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے ۔ تو روز گار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سما جائے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے ۔دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکالا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الیو م نختم علی افوا ھہم وتکمنا ایدیھم وتشھدار جلھم(آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے ) حضرت حافظ مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔
اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے اچھی چیز نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)منزل(۲)خزا نہ(۳)کاموں کی کشائش(۴)مال (۵)حاجت(۶)وزیر(۷)دربان۔

Khawab Main Mun Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "The dream of the mouth and the end of the dream is in the dream, and whatever comes out of the mouth, it is clear and easy to understand.” Khawab Main Mun Dekhna If you are good or bad, who is in the mouth, if it is worldly, if you are in a mouth with karahat, it is difficult to think hardship and suffering.
Khawab Main Mun Dekhna And whatever tears and mouths are easily covered. So there is a reason for daily and relaxation. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If you see that her mouth is tied tightly. Khawab Main Mun Dekhna The argument is that it will die.
And if you see that its mouth is filled with wheat or flour. It is argued that his death is near. And if he sees that his mouth is full of fat, he may eat plenty of food. It is argued that he will get the same blessings and blessings. And if you see that its mouth is good, it is good to hear good news.
And if you see that her mouth is full of flesh. It is argued that it will hurt. And if you see that blood has gone out of its mouth. It is arguments that will talk to someone. Isha’il Isha’eel said. If you see a bark or a beast taken out of her mouth.
It is argued that one of his temples will be different. And if you see that it has been played with its mouth. It is clear that the blessings which will be treated will be void. And if you see that he has pulled out his mouth and people have picked up the argument that people will benefit from his knowledge.
And if you see that plundering from your mouth and people run away from it. It is argued that the poet will be and the evil of the people will say. And if you see someone sealed his face and did not know the scanner. It is argued that it will be ripe.
The decree is right. Al-Mu’minin Ali al-Hawa’ah wa’kamana ‘Umayyam Vashishdar Jalham (Today we will seal their mouths and speak with them their hands and give their feet testimony) Hazrat Hafiz-ul-Rahman, Allah has said.
If you see that her mouth has got a good thing. The argument is that the good news will be done. And if you look against it, Tawel is against him. And if you see something that is kept in the mouth and that was good, it is arguments that the lawful things will eat. Hazrat Jafar Sadiq said that dreaming is on seven reasons. (1) Floor (2) Treasury (3) Attractions of work (4) Mall (5) Resettlement (6) Minister (7) Door.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker