Khawab Main Duaa Karna

Khawab Main Duaa Karna

خواب میں دعا کرنا

Khawab Main Duaa Karna Find Dream meaning of Khawab Main Duaa Karna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Duaa Karna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لیے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیرسے ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لیے دعا کی ہے ۔
دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اذ نادی ربہ ناء خفیا ً (جب اپنے رب کو نہایت پوشدگی سے پکارا) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے ، اگر مصلح اور پارسا ہے ۔ تو حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "It is permissible to pray in the dream.” And if you see that pray for yourself and ask forgiveness. It is argued that its end and work will be welcomed and the fulfillment will come true. And if you see that someone is praying for the intercessor.
It is argued that oppression and corruption will not be lost. And the order will be known well. And if you see that pray for the creation. The world is a charity for mankind and it will be fulfilled. And if you see that special prayers are asked. It is argued that his son will be born.
The decree is right. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said:” O my father! If you see that praying in the darkness is praying, if there is an intercessor and paradise. The Almighty will forgive the truth and it will be fulfilled. And if the viewer is corrupt, he will repent. And if there is a disbeliever, Islam will bring

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker