Khawab Mein Hareesa Dekhna ki tabeer

Khawab Mein Hareesa Dekhna

خواب میں ہریسہ دیکھنا

Khawab Mein Hareesa Dekhna ki tabeer Find Dream meaning of Khawab Mein Hareesa Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Mein Hareesa Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

ہریسہ۔ عرب کا مشہور مرغن کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ہریسہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیرو منفعت پائے گا۔ اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کے باعث اس کی چشم روشن ہو گی۔

آنحضرتؐ نے فرمایا ہے:۔ الھریسۃ اطعمۃ الجنۃ (ہریسہ بہشت کے کھانوں میں سے ہے۔) حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان خواب میں کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال سا ہو او رصاحب علم اور اہل ادب ودانش ہووے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہووے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی ہزار داستان جانور بطور عطیہ کے دیا گیا۔

تو دلیل یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہزار داستان جانور کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل ہے یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخصوں کے ساتھ ہو جائے جو کہ نیک خلق اور عمدہ سخن والے ہوں۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوا کرتی ہے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ہزار داستان (بلبل) کو خریدا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی کنیزک خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے۔ اور اگر دیکھے کہ ہزار داستان اس کے ہاتھ سے اڑ گئی تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورت کو طلاق دیوے یا کنیزک اس کی مر جائے یا بھاگ جائے۔ حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان جانور کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) عورت  (2) فرزند  (3) قاضی  (4) حکیم  (5) غلام

Seeing Hareesa porridge in dream

Hessa. Arabian famous food, Hazrat Ibn Sirin (may Allah be pleased with him) said: If anyone dreamed that he had eaten Hareesa. It is argued that the same will be a bad deal. And it will be fulfilled. And some elaborate interpretations have said that a boy will be born to him because of his brightness. The Prophet (peace be upon him) said: Hazrat Ibn Sirin (may Allah be pleased with him) said, "The thousand narrators are happy and happy.” But they are some of the poorest scholars, and the knowledgeable scholars and the riches should be built and they are also beloved around the people, and if anyone sees that a thousand narrative is given to the beast as a donkey. So the argument is that some of them are born to this child. And if he sees that he captured a thousand narrative from the garden, then it is argued that his companionship should be with those who are good creatures and good-doers. A woman feels happy in the thousand narrations of Bulbal or Mina.khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of Khawab Mein Hareesa Dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing Hareesa porridge in dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream Khawab Mein Hareesa Dekhna

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے ۔

1-حضرت دانیال علیہ اسلام –

2- حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ –

3- حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ –

4-حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ –

5- حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ –

6- حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ –

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

1-علم تفسیر

2- علم ضرب الامثال

3- علم حدیث

4- اشعار عرب

5- نوادر

6- علم اشتقاق (صرف)

7- علم الغات

8- علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker