Khawab Main Zamurd Dekhna

Khawab Main Zamurd Dekhna

خواب میں زمرد دیکھنا

Khawab Main Zamurd Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Zamurd Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Zamurd Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زمرد فرزند یا برا دریا مال حلال پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمرد اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا یا وہ بھائی سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے زمرد ضائع ہوا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند مرے گا یا اس شخص کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمرد خواب میں دیکھنا مذہب اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر زیادتی اور نقصان ز مرد میں ہو گا اس کی تاویل اس کے پاک مذہب کی طرف رجوع کرتی ہے ۔
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمرد کا دیکھنا کوئی نیک بات ہوتی ہے ۔ اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ز مرد خواب میں پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)بھائی(۳)مال حلال(۴)کنیز(۵)نیک غلام اور جس قدر زمرد اچھا ہو گا ۔ اسی قدر بیان کی گئیں دلیلیں بہتر ہوں گی ۔

Khawab Main Zamurd Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "There is a argument between the emperor’s son or the bad river in law.” If you see the emerald or someone has given it. It is argued that his son will come or he will benefit from brother. And if you see that the emerald is lost.
It is argued that his son will die or his property will be lost. Hazrat Ibrahim Kermani Allah Almighty has said that seeing the emerald in dream is on the basis of religion and religion. And the extent of abundance and harm is in the man’s attitude towards the pure religion towards its pure religion.
The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "It is a good thing to see the emerald in the dream.” Ama Jafar Sadiq says: "I have five men in my dream.” (1) Son (2) Brother (3) Malala Halal (4) Kanishi (5) good slave and as much as the emerald will be good. The same as stated statement will be better.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker