Khwab KI Tabeer

Khawab Main Reti Dekhna

Khawab Main Reti Dekhna

خواب میں ریتی دیکھنا

Khawab Main Reti Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Reti Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Reti Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوہان ہے اور اس سے زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا۔ خاص کر اگر لوہا اس کی ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز سے رگڑتا ہے۔
دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور درست نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے تانبے کے برتن سوہان سے اجلے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے کوئی چیز گھر کے خادم کو ملے گی۔ یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔

Khawab Main Reti Dekhna Ibn ‘Umar (may Allaah be pleased with him) said: If he sees that he is sleeping and removes the rage, it is argued that the difficult work will be spacious on it. Especially if iron is his country and if he sees that the clean and bright iron rubles something.
It is argued that such a thing will work with humiliation and loss. And some have said that sleep is soft and if it is seen that it is broken or lost. It is argued that no one will work and will not be correct. Hazrat Jabir has said the west. If anybody sees that the copper vessel fills in the morning. It is argued that something from it will get home servant. Or because of this servant will get rid of work.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also
Close
Back to top button