Khawab Main Marna dekhne ki tabeer

Khawab Main Marna

خواب میں خواب میں مرنا

Khawab Main Marna Find Dream meaning of Khawab Main Marna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Marna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر روتے اور زاری کرتے ہیں یا اس کو باندھ کر کفن میں لپیٹا ہے یا جنازے میں رکھ کر قبر میں ڈالا ہے۔ یہ سب اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پھر اس کے تئیں قبر سے اٹھا کر نکالا ہے تو اول کے خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھ کر اس پر مٹی ڈالی ہے اور لوگ واپس آ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین کبھی اصلاح نہ پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور جلدی جنازے پر رکھا ہے اور لوگوں نے اس کو اٹھا لیا ہے اور بہت لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں۔دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی اور حکومت پائے گا۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ تھا اور زندہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کہا ہے کہ تو کبھی نہ مرے گا۔
دلیل ہے کہ جہاد میں شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور کسی نے اس پر گریہ وزاری نہیں کی ہے اور اس کے جنازے کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ ویران ہرگز آباد نہ ہو گا۔ اور اگر خواب میں اپنے آپ کو مردوں میں دیکھے اور اس کو خیال ہے کہ وہ دیر سے مردہ ہے دلیل ہے کہ جاہل لوگوں کے ساتھ سفر کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی چاہے کہ معلوم کرے کہ اس کا حال اہل اصلاح کے نزدیک کیسا ہے۔ اگر مردے خواب میں اس کی صلاحیت کی بشارت دیں اوراس سے کشادہ ہو کر نیک باتیں کریں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک نیک ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ مردے اس سے ناخوش باتیں کرتی ہیں۔ اور اس سے منہ پھیرتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک برا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کی راحت اور کافر کے عذاب پر دلیل ہے۔
اور اگر ناگہانی موت نہیں ہے تو فساد دین پر دلیل ہے اور جس قدر جان کنی سخت دیکھے گا عذاب اور مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور اس کو کسی نے غسل دیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جنازے کے پیچھے ایک گورہ ہوا پر چل رہا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کے شہر میں کوئی بڑا آدمی مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور لوگ اس کے پیچھے جا رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے قدر کے مطابق ولایت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر مردہ جنازے پر بھاری ہے۔
دلیل ہے کہ لوگوں پر قہر اور ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے پر ہلکا ہے۔ دلیل ہے لوگوں سے نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کو ہاتھ پر رکھ کر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زندہ مرا ہے اور اس کو تخت پر سلایا ہے اور اس تخت کو لوگوں نے ہاتھ پر رکھا ہے۔
دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں جائے گا اور اس سے خیر منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مر کر زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شہر خراب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوسری بار مرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا فرزند مرا ہے۔
دلیل ہے کہ تونگر ہو گا اور کہتے ہیں کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ماں باپ مرے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ حاملہ تھی اور مری ہے اور لوگ اس کو روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا نے اسے پورا نہ کیا ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ مردہ شاد اور خنداں اس کے پاس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دعا اور صدقہ پہنچا ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ اس کے حق میں تقصیر کی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس کو نیک بات کہتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔
اور اگر اس کو بری بات کہے یا اس کو وصیت کرے تو اس کی تاویل بد ہے۔ اور اگر مدہ اس سے علم و حکمت کی بات کرے یا ا س کو وعظ اور نصیحت کرے تو صاحب خواب کی دیانت اور صلاح دین پر دلیل ہے۔ اگر مردے کو دنیاوی زندگی سے بہتر اور خوشحال اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔
دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ خیر اور سعادت سے ہوا ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مردہ عذاب حق سے امن میں ہے اور اس کی عاقبت محمود ہے۔ حضرت حافظ معبررحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے نے اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ہے اور اس کو گود میں لیا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ مردے نے توجہ نہیں کی ہے اور نہ کوئی بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے لئے صدقہ دے اور اس کو نیک دعا سے یاد کرے۔ اور اگر مردے کو ترش رو اور غم ناک دیکھے۔ دلیل ہے کہ عاصی اور گناہ گار ہو گا۔ اور اگر مردہ ہنسا اور پھر رویا ہے۔
دلیل ہے کہ وہ مردہ مسلمان نہیں ہوا ہے۔ اور اگر مردے کو سیاہ رو دیکھے دلیل ہے کہ کفر میں مرا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فاما الذین وجوھم اکفر تم بعد ایمانکم فذو قوالعذاب بما کنتم تکفرون (لیکن جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہیں۔ کیا تم نے ایمان کے بعد کفر کیا تھا تو کفر کی وجہ سے عذاب کو چکھو) اور اگر مردے کو عاجز اور بغیر لباس کے دیکھے دلیل ہے کہ مردے کا حال بد ہے۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نماز میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے نے زندگی میں بہت استغفار کی ہے۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ مردے کے لئے بجائے طاعت کے ثواب ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب طاعت اور نماز میں سست ہے۔ اور اگر مردہ کو دیکھے کہ جس جگہ زندگی میں نماز پڑھتا تھا اسی جگہ نماز پڑھ رہا ہے تو مردے کے دین پاک اور زندہ کی درستی عاقبت دلیل ہے۔

Khawab Main Marna Hazrat Daniel said. If you see the dream that he is dead and people cry or harass it or wrap it in a cloth or put them in the funeral and put them in the grave. It is all about the corruption of his religion. And if you see that you have taken it out of the grave, then it is against the first.
Khawab Main Marna And if he sees that he put it in the grave and puts dust on him and the people are back. It is argued that his religion will never be corrected. And some say that if the dead is seen and kept on the funeral quickly and the people have taken it and many people are following its funeral.
Khawab Main Marna It is argued that there will be greatness and prosperity and government. But they will oppress them. And if you see that the dead was alive and was alive. It is argued that repentance will be punished. And some say that he will be aged. And if you see someone told him that you would never die.
Khawab Main Marna It is argued that there will be a martyr in Jihad. And if he sees that he is dead and nobody has done a good job on him and nobody is behind his funeral. It is argued that the house will not be inhabited forever. And if you see yourself in the dream in the man and she thinks she is dead, she argues that she will travel with ignorant people.
Khawab Main Marna Ibn ‘Umar (may Allaah be pleased with him) said: If anybody wants to know how his current situation is near. If men give good tidings to his ability to dream and speak good to him, It is argued that it will be right near the Almighty.
Khawab Main Marna And if you see the dead talk about it unhealthy. And they turn away from it, it is argued that it is bad for the Almighty. Hazrat Jabir (may Allaah be pleased with him) said: "Seeing innocence death in the dream is the reason for the pain of disbelief and disbelief.”
And if there is no unnecessary death, then there is a reason for corruption, and it is a matter of punishment and suffering, as much as it can see. And if he sees that he is dead and has given him a bath. The argument is that you will repent. And if you see that behind a funeral, a bird walks on the air.
It is argued that a big man will die in his city. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: If you see the dead and people are going after it. It is argued that according to its value there will be provinces and elders. And if dead funeral is heavy.
It is argued that the people will be angry and persecuted. And if you see that the funeral is light. The argument will make people righteous. And if you see that the man has taken the man on his hand. It is argued that the goods will be forbidden. And if you see that the living is dead and it is slavery on the throne and people have placed this throne on the throne.
Khawab Main Marna It is argued that the king will be served and will receive good news from him. And if you see that the dead is alive. It is argued that the city will be ruined. And if you see that the second time is dead. It is argued that some of his sons will die. And if you see that his son is dead.
Khawab Main Marna It is argued that you will be peaceful and say that the enemy will remain in peace. And if you see that her parents are dead. It is argued that his work will be bad. And if the woman sees that she was pregnant and is dead and people cry. It is argued that there will be a boy born to him.
Khawab Main Marna And if you see the dead shadows and the nurse came to him. It is argued that he has prayed and charity. And if it is argued against him that he will be entitled to the right. And if you see that the dead says it good. It is argued that it will be good.
Khawab Main Marna And if he speaks badly or gives him a chance, then he is worse. And if the madhya talk to him about knowledge and wisdom or performs the word and admonition, then he is convinced of the dream and wisdom of dreams. If the dead is better than the worldly life and seen in a prosperous and purely dress.
Khawab Main Marna It is argued that it has come to an end with good and good news. And if you see it. It is argued that death penalty is right in peace and its fulfillment is Mahmood. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If you see that the man has put his hand in his neck and took it to the lap, he argues that he will be old.
And if you see that the dead man has not meditated or did anything. It is argued that the dream should give charity for him and remember him with good prayer. And if the man sees the trash and grief. It is argued that there will be anxiety and sin. And if the dead is laughing and weeping.
Khawab Main MarnaIt is argued that he is not a dead Muslim. And if the dead man sees black roots that is in disbelief. Ruling is right: Fama al-Din al-Anwar (may Allaah bless him and grant him peace and blessings be upon him), after which the faces of the people are black. But if you disbelieved after the faith, then taste the torment because of disbelief), and if the dead bears witnessed with unusual and without clothing It is bad that the dead is bad.
Khawab Main Marna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If the dead is in prayer. It is argued that this maneuver has made many exceptions in life. And the interpretation of the interpretation states that instead of the dead, there is a rewards reward. It is argued that sleep is slow in dreams and prayer. And if you see the dead that prayer is being read in the place where there is prayer, then the religion of Morda is a proof of truth and the correctness of living.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker