Khawab Main Labb Dekhna

Khawab Main Labb Dekhna

خواب میں لب دیکھنا

Khawab Main Labb Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Labb Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Labb Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبوں کا دیکھنا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور نیچے کا لب اوپر کے لب سے بہتر ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لب خواب میں خویش اور قریبی ہیں۔ اگر دیکھے کہ اوپر کا لب اپنی جگہ سے زائل ہوا ہے۔
دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا عورت اس کو ہلاک کرے گی۔ اور اگر دونوں لب گرے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو ماں باپ کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ چغل خور ہو گا۔ اور اگر اپنے لبوں کو درد مند یکھے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے لب آپس میں چسپیدہ ہیں اس طرح کہ کھل نہیں سکتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا کام رکے گا۔ اور اگر عورت اپنے لب پر سیاہ خال یعنی تل دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت زیادہ ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اپنا لب دانتوں میں پکڑ کر زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا ہو گا جس سے ہلاکت کا خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سوجے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سرخ ہو گئے ہیں۔
دلیل ہے کہ حاکم بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سبز یا سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ دوستوں کی وجہ سے غم کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب کمزور اور ضعیف ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کا لب لڑکوں اور نیچے کا لب لڑکیوں پر دلیل ہے۔

Khawab Main Labb Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, "It is a argument that the lips are seen in the dream, and the bottom of the lip is better than the above.” And some qualified interpretations have said that lips are bride and close in the dream. If you see that the upper lip is overflowing in its place.
It is argued that divorce the woman or the woman will kill her. And if both of them look lazy. It is argued that it will be a problem by parents. And they also say that they will be tragedy. And if your lips pain together. It is argued that it will be sad.
And if you see that her lips are mixed, she can not open the way she argues that she will work. And if the woman sees black orange on her lips. It is believed that his honor will be more. Hazrat Jabir (may Allaah be pleased with him) said:
If you see your lip is caught in the teeth and injured. It is argued that it will be a fight which will be afraid of death. And if you see her lips are swollen. It is argued that its wealth will be higher. And if you see that her lips are red.
It is argued that the rule will become. And if you see that its lips are green or white. It is argued that the friends will suffer. And if you see her lips are weak and weak. It is argued that it will get worse. Hazrat Jafar Sadiq (peace be upon him) said, "The above mentioned argument in the dream is the argument of the boys and the lower girls.”

Recent Posts:

[display-posts]

:اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔
اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

:خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں
 مبشرات خداوندی
تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر )
حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس
ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1.  حضرت دانیال علیہ اسلام

  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ

  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ

  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ

  5.    حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ

  6.  حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ;

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. علم تفسیر
  2.  علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ 

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker