Khawab Main Koorra Kirkat Dekhna

Khawab Main Koorra Kirkat Dekhna

خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا

Khawab Main Koorra Kirkat Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Koorra Kirkat Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Koorra Kirkat Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا عام لوگوں کے لیے مال و نعمت ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں کو ڑا کرکٹ بہت ہے اور وہ اس میں مقیم ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت حاصل کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی خاشاک کو ہوالے گئی ہے یا جل گئی ہے
دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو دیگ کے نیچے یا تنور میں جلاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو عیال پر خرچ کرے گا اور جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو جنگل سے لا کر گھر میں جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر سفر سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں یا کوچے میں ہوا خاشاک لاتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو بھی اسی قدر خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔

"It is a wealth and blessing for people to see garbage in dreams.” If you see that there is lottery in the house and it is in it. And if you see that her hair is lost or burnt
It is argued that the king will take his wealth. And if you see the mud burns in the bottom of the vein or in the tent. It is argued that he will spend his money on time and collect. And if you see that the dust is collected from the forest and collects it in the house. It is argued that the same will get the money from the journey. And if you see that the air in the city or the coach brings. It is argued that people of this city will also receive the same acceptance.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker