Khawab Main Kaan Dekhna

Khawab Main Kaan Dekhna

خواب میں کان دیکھنا

Khawab Main Kaan Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Kaan Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Kaan Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کان گر پڑا ہے یا کٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس کی لڑکی مرے گی یا آپس سے جدا ہو ں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہرہ ہوا ہے اور کچھ بھی نہیں سن سکتا ہے۔ اس کے فساد دین اور فساد دیانت پر دلیل ہے حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کان کو دیکھناآٹھ وجہ پر ہے: (1) عورت  (2) خیرو منفعت  (3) دوست  (4) کہیں جانا (5) فرزند (6) غلام (7) مال اور مراد  (8) خوف (9) خوف اور دہشت ۔

Khawab Main Kaan Dekhna Ibn ‘Umar (may Allaah be pleased with him) said: "If anyone sees in his dream that his ear has fallen or cut.” It is clear that divorce a woman or her girl will die or separate from each other. And some qualified interpretations have said that his death is near.
And if you dream in your dream that you can not hear anything. It is argued on the corruption and corruption of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) that Jafar Sadiq (may Allaah be pleased with him) said: "To see the ear in the dream is on eight reasons: (1) Women (2) Badro-negativity (3) friends (4) go somewhere (5) ) (6) Ghulam (7) Mullah and Murad (8) fear (9) fear and terror.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker