izrail alaih alsalam

izrail alaih alsalam1-2 izrail alaih alsalam2-2

حضرت عزرائیل علیہ السلام

(1) اچھی خبر کے خواہشمند کے لئے شہادت کی علامت ہے (۲) حضرت عزرائیل علیہ السلام کو غصے کی حالت میں دیکھنا بغیر توبہ کے مرنے کی علامت ہے۔ (۳) خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کو بچھاڑ دیا یا اس پر غلبہ پانا مرض سے نجات پانے کی دلیل ہے۔ (۳) عزرائیل علیہ السلام کا غالب آنا صاحب خواب کے مرنے کی علامت ہے۔ (۵) بعض علما تعبير
کہتے ہیں خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کی رویت درازی عمر کی دلیل ہے اس لئے کہ یہ مخلوقات میں طویل عمر پانے والے صرف حضرت عزرائیل علیہ السلام ہیں (۱) بعض کی رائے ہے کہ ان کی رویت اس کام میں داخل ہونے کی علامت ہے جسے کرنا ضروری ہے (ے) اور بعض کا قول ہے ان کا دیدار خوف عظیم کی دلیل ہے (۸) خواب میں حضرت عزرائیل علیہ السلام کی صورت میں ہونا لوگوں پر غالب آنے قدرومنزلت کے بڑھ جانے کی بادشاہ کی طرف سے سزادینے والا مقرر ہونے یا اس کے ہاتھوں امور عظیمہ انجام دیئے جانے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) خواب میں ملک الموت (عزرائیل علیہ السلام ) کو بوسہ دینا میراث پانے کی علامت ہے (۱۰) کبھی حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا کسی بیع کے متفرق ہونے محفوظ چیز کے معدوم ہونے پیاروں کے مر جانے مکانات کے منھدم ہونے اور جل جانے ہلا دینے والی خبریں یا اس قسم کے واقعات پیش ہونے جو رونے پیٹنے اور گریبان چاک کرنے کا سبب ہو آنے کی دلیل ہے۔ (۱) کبھی رویت عزرائیل علیہ السلام تاوان میں پڑنے معاش کے ٹھپ ہونے تحریک کے ختم ہونے کمائی سے رہ جانے پر دلالت کرتی ہے۔ (۱۲) اسی طرح ان کی رویت قید خانہ میں جانے اور وعدہ خلافی کرنے، علم کو بھول جانے، نماز چھوڑ دینے زکوة ادا کرنے سے رک جانے اور حقوق واجبہ کی ادائیگی میں کوتاہی کر نے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۱۳) کبھی اس کو دیکھنا دلالت کرتا ہے گوشہ نشینی اختیار کر نے قیمتوں کے بڑھ جانے چلوں اور فصلوں کے پورے ہونے پر (۱۴) کبھی رویت ملک الموت اپنی رعیت پر زبردستی کرنے والے بادشاہ یا ان کے دربان کی علامت ہوتی ہے۔ (۱۵) شیشہ اور عام برتن درست
کرنے والا علم کا حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا اس کے صنعت و کاروبار کے کمزور ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۹) بر خلاف حضرت اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنے کے چنانچہ حضرت اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنا خوشی اور اللہ کے حکم سے روحوں کا اپنے جسموں کی طرف رجوع کرنے پر دلالت کرتا ہے (۱۷) کبھی ان دونوں حضرات کو دیکھنا دشمنوں اور قیامت کے منکرین کو ذلیل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۸) کبھی حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھنا الله تعالی کے ساتھ محبت کرنے والوں کے لئے ان کی امید میں بھر آنے اور مقاصد میں کامیاب ہونے وعدوں کو پورا کرنے اور تنگ دستی سے خوشحالی کی طرف آنے اور بشارت دهنده رسائل آنے پر دلالت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker