کرائے پر دینا / لینا

aariyat par dena

کرائے پر دینا (عاریت پر دینا)

(1) اپنی محبوب چیز کسی کو عاریت پر دینا یا کسی سے پسندیده شئی بطور عاریت لینا اسی خیر کی علامت ہے جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکے۔ (۲) اور غیر پسندیدہ شئی عاریت پر لینا یا دینا ایسی ناگواری کی دلیل ہے جو ہمیشہ نہیں رہے گی ۔ اس لئے کہ عاریت کی چیز ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتی ہے (۳) کسی سے سواری استعارہ پر لینے کی تعبیر یہ ہے کہ معیر مستعیر کا بوجھ برداشت کرے
عاریت
(1) اگر کوئی شخص خواب میں کوئی قیمتی چیز عاربیت کے لئے لے تو صاحب خواب پر اس کی قیمت کے مطابق تاوان لازم ہوگا۔ (۲) خواب میں عاریت پر چھ دینا اس کی قیمت کے مطابق قاندہ کا حصول ہے۔ (۳) مجہول عاریت سے مراد دنیاوی اقبال ہوتا ہے۔ کبھی عاریت اس عار پر بھی دلالت کرتی ہے جس سے تحفظ ضروری ہوتا ہے تا کہ انسان فتنہ سے محفوظ رہے۔ (۳) اگر خواب میں خود کو عاریت پر کچھ لیتے یا دیتے دیکھے تو اگر وہ چیز اسے پسند ہے تو ایسی خیر کی دلیل ہے جو فنا ہو جائیگی اور اگر وہ چیز پسند نہ ہو تو اس فناء ہونے والا کوئی رنج پہنچے گا۔ اس لئے کہ عاریت بھی باقی نہیں رہتی ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کسی شخص سے کوئی سواری و غیره عاریت پر لینا اس بات کی دلیل ہے کہ عاریت پردینے والا لینے والے کا بوجھ اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker