taala

taalataala_2

قفل ( تالا) (۱) تالے کی تعبیر امانت دار آدمی ہے (۲) بعض نے کہا ہے کہ خواب میں تالا دیکھنا صاحب خواب کے لئے باکرہ عورت سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) کسی قیدی نے دیکھا کہ اس نے تالا کھولا تو اس کا غم دور ہوگا اور اس کا معاملہ آسان ہوگا (۴) خواب میں تالا دیکھنا حجت کی اور قوت کی دلیل ہے (۵) اگر کسی نے خواب میں تالا کھولا تو صاحب خواب کو ایسی قسم کھانے سے بچنا چاہئے جس میں بیوی کی طلاق ہو کہ اگر وہ تالا کھل گیا تو میاں بیوی میں جدائی ہوگی ۔ (۶) تالا ایسے معتمد آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے جس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے (۷) اگر کسی نے دروازہ کو تالا لگایا تو وہ کسی آدمی کو کفیل بنائے گا یا اس سے کفیل کا مطالبہ کیا جائے گا (۸) اگر کسی نے تالا کھول دیا تو وہ غم سے نجات پائیگا اور کفالت سے بری ہوگا (۹) ہر بند چیز غم کی دلیل ہے اور ہر کھلی چیز غم سے نجات کی علامت ہے (۱۰) خواب میں تالا دیکھنا شادی کے ارادہ کرنے والے کے لئے امانت دارید برہ اور محتاط عورت پر دلالت کرتا ہے (۱۱) تالا دلالت کرتا ہے موافق لونڈی ملنے پر جو لونڈی خریدنا چاہتا ہے (۱۲) سفر کرنے والے کے لئے سلامتی اور نگہبانی پر دلالت کرتا ہے (۱۳) بہت سے لوہے کے تالے دیکھنا معاملات کے کھلنے اور علم کے دروازے پر دلالت کرتے ہیں (۱۴) لکڑی کے تالے ازواج پر دلالت کرتے ہیں یعنی آزاد عورتوں اور باندیوں کے نکاح پڑ اور اولاد پر علم اور حکمت پر اور مشکل کے آسان ہونے پر ۔ (۱۵) کبھی تالا وعدہ کے پورے کرنے پر دلالت کرتا ہے (۱۶) تالے غفلت پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ام علی قلوب اقفالها یا ان کے دلوں پر قفل لگ رہے ہیں (۱۷) تالا کفیل وضامن پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۹) کبھی تالا عزت ورفعت پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اگر وہ لکڑی والے تالوں جیسا ہو (۲۰) لکڑی کا تالا نفاق کی بھی علامت ہے اور قول میں تردد اور رشوت قبول کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker