angoor

انگور

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ موسم پر خواب میں انگور سیاہ کھانا غم اور اندوہ کی دلیل ہے اور بے وقت خوف {۲۲۳}
اور ترس ہے۔ اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سیاہ انگور کے ہر ایک دانے کھائے ہوئے کے شمار پر اُس کو بید یا لکڑیاں ماریں گے اور انگور سفید کا وقت پر کھانا امید سے بڑھ کر دنیا کی خیر (۲۲۴) اور نعمت ہے اور بے موسم کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب کے منہ سے کوئی چیز نکلے گی۔ اس کی دلیل مال کا خرچ کرنا ہے اور انگور سرخ کھانے کی بھی یہی دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور سفید موسم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا اور انگور سرخ موسم میں کھانا تھوڑے نفع کی دلیل ہے۔ جس انگور کا چھلکا سخت ہے۔ اُس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا اور ہلکے پھلکے والا انگور مال حلال کی دلیل ہے، اور جس انگور کا پانی سیاہ ہے اس کا کھانا مال حرام کی دلیل ہے اور جو انگور دیکھنے میں سرخ ہے عزت و مرتبے کی دلیل ہے اور جو انگور دیکھنے میں سیاہ ہے غم اور اندوہ کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں اور پاکیزہ تر ہے۔ مال و جاہ {۲۲۵ اور زیادتی عزت کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگور لکڑی کے اوزار سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادیانت {۲۳۶) بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر کچی اینٹ یا سچ اور پتھر اور چونے سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ باسیاست {۲۲۷ اور ہا ہیبت بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خدمت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگور کو
پیالے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خدمت کرے گا۔

اور اگر شیرہ نچوڑ کر مشکوں میں جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لئے بہت سا مال جمع کرے گا اور اگر انگور اہل و عیال سمیت نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو اور اس کے عیال کو بادشاہ کی خدمت سے فائدہ حاصل ہو گا اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خدمت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائدہ حاصل ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ انگور سیاہ اور سفید وقت پر اور بے وقت پر خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) اول فرزند نیک (۲) دوم علم فرائض، (۳) سوم مال حلال نیز آپ نے فرمایا ہے کہ انگور کا نچوڑنا بھی تین وجہ پر ہے ۔ (۱) اول مال یا خیرو برکت (۲۲۸)، (۲) دوم فراخی نعمت (۳) سوم قحط سے امان پانا- فرمانِ حق تعالیٰ ہے ۔ عَامٌ فِيْهِ يُغَاثُ النَّاسُ وَ فِيهِ يَعْصِرُونَ ( سال ہے کہ اس میں لوگ فریاد کو پہنچائے جائیں گے اور اس میں
نچوڑیں گے۔)

angoor angoor2angoor1-2  angoor2-2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker